وادی نیلم میں برفانی تودے گرنے سے شاہراہ نیلم پر ٹریفک معطل
محمد اصغر خان
اسلام آباد: آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،وادی نیلم میں برفانی تودے گرنے سے شاہراہ نیلم پر ٹریفک معطل ہوگئی ہے
آزاد کشمیر میں ہی دوسری طرف وادی لیپا اور حویلی فارورڈ کہوٹہ کا باقی اضلاع سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہے۔
وادی نیلم میں تین دن موسم ٹھیک رہنے کے بعدبرف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیاہے، شاہراہ نیلم شاردہ سے آگے بند ہوگئی ہے جبکہ رابطہ سٹرکیں بھی جگہ جگہ سے بندہیں.
آٹھمقام میں تین انچ، شاردہ میں ایک،کیل میں دو او ر گریس ویلی میں تین فٹ تک برف ریکارڈ کی جا چکی ہے، باغ ،راولاکوٹ اور حویلی کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی.
لسڈنہ محمود گلی روڈ پر گاڑیاں پھنس گئیں جنہیں ریسکیو کر لیاگیاہے، وادی لیپا کے راستوں کی بندش سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے.
محکمہ شاہرات کے مطابق برف صاف کرنے کا کام موسم صاف ہونے کے بعد شروع کیاجائے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو نیلم،جہلم اور حویلی کا سفر کرنے سے منع کردیاگیا۔
ادھر وادی کاغان میں بھی برفباری کا سلسلہ صبح سے جاری ہے، ناران، سری پائے اور ملحقہ وادیوں میں دو فٹ سے زائد برفباری ہوئی ہے،جس سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔
Comments are closed.