پیٹرول کے بعد ادویات بم تیار ، ادویات قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ کی تجویز
اسلام آباد: حکومت کی عوام پر پیٹرول کے بعد ادویات بم تیار ، ادویات قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ کی تجویز حکومت نے تیاری کر لی.
ڈریپ کی جانب سے119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی،ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافے کی تیاری کرلی ہے.
سر درد، بخار، دل کے امراض، بلڈ پریشر سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا،ڈریپ کی جانب سے119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے.
ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 368 فیصد تک اضافے کی تجویزہے،منظوری دی گئی تو ٹائی فیم انجکشن کی قیمت687 سے بڑھ کر3216 روپے ہوجائے گی.
ڈریپ ذرائع کے مطابق کلوروکوائن فاسفیٹ کی قیمت میں 206 فیصد اضافہ کی تجویز ہے، منظوری پر کلوروکوائن قیمت 431 روپے سے بڑھ کر 1323 روپے ہو جائے گی.
نلٹریکسن کی قیمت میں 213 فیصد اضافے کی سفارش ہے منظوری کی صورت میں نلٹریکسن کی قیمت 665 سے بڑھ کر 2084 روپے ہو جائے گی ،اسی طرح آئی ڈراپ کی قیمت 177 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے.
منظوری کے بعد آئی ڈراپ کی قیمت 26 روپے سے قیمت 73 روپے ہو جائے گی، اینٹی ٹی بی ٹیبلٹ کی موجودہ قیمت 1242 روپے نئی قیمت 1762 روپے کرنے بڑھانے کا کہا گیاہے.
فینوفائبریٹ کی قیمت میں 212 فیصد اضافہ کی سفارش ہے،جس کی موجودہ قیمت 135 روپے نئی قیمت 422 روپے ہو گی.
ترجمان وزارت صحت کاکہنا ہےوفاقی وزیر صحت ادویات کی قیمتوں میں کم اضافے کے لئے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے،پی پی ایم اے اور وزارت صحت حکام کا مشاورتی اجلاس جمعرات کو کراچی میں ہو گا۔
Comments are closed.