پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں ایڈیشن کےلئے 15 رکنی کمنٹری پینل کااعلان
فوٹو: پی سی بی
لاہور: پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں ایڈیشن کےلئے 15 رکنی کمنٹری پینل کااعلان کردیا گیا،سابق چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ پینل کا حصہ نہیں ہیں۔
اعلان کردہ کمنٹری پینل میں سائمن ڈول، ایلن ولکنز، وقار یونس اور ڈینی موریسن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عروج ممتاز، بازید خان، نک نائٹ، ثنا میر اور ڈیرن گنگا بھی پینل کا حصہ ہیں۔
مارک بوچر، ڈومینک کارک، ورنن فلینڈر، سکندر بخت، مرینہ اقبال اور طارق سعید بھی پینل میں شامل ہیں۔
پی ایس ایل 8 کےلیے پریزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس شامل ہیں۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کمنٹری پینل میں رمیز راجہ کا نام شامل نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے رمیض راجہ کے نام پر غور کیا گیا تاہم اس خدشہ کے پیش نظر انھیں دعوت نہیں دی گئی کہ سابق چیئرمین پی سی بی انکار کردیں گے۔
Comments are closed.