فروری 2019 میں پاکستان اور بھارت کی دشمنی جوہری جنگ میں تبدیل ہونے والی تھی،مائیک پومپیوکادعویٰ

46 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکا کے سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو کاکہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جوہری جنگ کا خطرہ تھا جو امریکا کی مداخلت سے ٹلا۔ کوئی اور ملک اس رات وہ سب نہیں کرسکتا تھا جو امریکا نے کیا۔

سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ فروری 2019 میں پاکستان اور بھارت کی دشمنی جوہری جنگ میں تبدیل ہونے والی تھی تاہم امریکا نے مداخلت کی اور جوہری جنگ کا خطرہ ختم ہوا۔

مائیک پومپیو کے مطابق پلواما حملے کے بعد ایک رات بھارت کے سینئیر سرکاری افسر نے ہنگامی فون کال میں بتایا کہ پاکستان نے ممکنہ طورپر بھارت کیخلاف جوہری حملے کی تیاری شروع کردی ہے اوربھارت نے بھی جوابی کارروائی پر غور شروع کردیا ہے۔

سابق امریکی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھارتی افسر کو کسی بھی کارروائی سے روکتے ہوئی مسئلہ کو حل کرنے کے لیے وقت مانگا۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکی سفارت کاروں نے بھارت اور پاکستان کو یقین دلایا کہ دونوں میں سے کوئی بھی جوہری جنگ کی تیاری نہ کرے۔ کوئی اور ملک اس رات وہ سب نہیں کرسکتا تھا جو امریکا نے کیا۔

Comments are closed.