کھانے میں طویل وقفے سے وزن پر کوئی فرق نہیں پڑتا،تحقیق
نیویارک : امریکی ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے شوقین افراد کی جانب سے ایک سے دوسری غذا میں طویل وقفہ دینے یا پھر تاخیر سے کھانا کھانے سے وزن کم نہیں ہوتا۔
ایسے افراد جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں عام طور پر ناشتے سے دوپہر کے کھانے اور پھر رات کے کھانے میں طویل وقفہ کرتے ہیں اور ان کا خیال ہوتا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کا وزن نہیں بڑھے گا بلکہ کم ہوگا۔
عام افراد کی بھی یہی سوچ ہوتی ہے کہ ایک سے دوسرے کھانے کے درمیان طویل وقفہ ہو تو وزن نہیں بڑھتا لیکن تازہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ کھانے میں طویل وقفے سے وزن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے کھانے کے وقفے اور وزن میں کمی کے تعلق کو دریافت کرنے کیلئے 547 رضاکاروں پر 6 سال تک تحقیق کی گئی ۔
ماہرین نے18 سے 51 سال کے مرد و خواتین کو اس تحقیق کیلئے منتخب کیا اور ساتھ ہی ان کے قد اور وزن سمیت ان کے نیند کے دورانیے، کھانے کے وقفے اور روز مرہ کی معمولات کا بھی جائزہ لیا۔
ماہرین نے تمام رضاکاروں کو ایک ایپلی کیشن دی، جس پر انہیں تمام ڈیٹا شامل کرنے کی ہدایت کی گئی اور ہر 6 ماہ بعد 6 سال تک ان کے وزن کا جائزہ بھی لیا گیا ۔
Comments are closed.