گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی دنیا کی ایک معمر ترین خاتون کی تصدیق
فوٹو:انٹرنیٹ
اسپین: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں دنیا کی ایک بزرگ ترین خاتون کی تصدیق کر دی ہے جن کی عمر 115 سال ہے اور وہ اب تک تندرست اور زندگی سے بھرپور ہیں۔
اسپین کے شہر کیٹالونیا کی رہائشی خاتون ماریہ برانیاس موریرا کی عمر اس وقت 115 برس اور 321 دن ہے۔ اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سند کے تحت کی ہے۔
خیال رہے کہ ماریہ کو یہ اعزاز سسٹر آندرے کی وفات کے بعد ملا ہے جو گزشتہ منگل کو 118 سال کی عمر میں فوت ہوئی ہیں اور وہ ایک چرچ سے وابستہ راہبہ تھیں۔
ماریہ نے بتایا کہ وہ چار مارچ 1907 کوامریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئی تھیں اور 8 برس کی عمر میں اسپین آگئی تھیں۔ اب پیرانہ سالی کی وجہ وہ گزشتہ 22 برس سے ایک نرسنگ ہوم میں رہ رہی ہیں۔ تاہم ڈاکٹروں اور خود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کی صحت بہت اچھی ہیں اور وہ چل پھر بھی سکتی ہیں۔
ماریہ کا ٹویٹر اکاوٴنٹ بھی ہیں جو ان کی بیٹی دیکھتی ہیں۔ اپنی ٹویٹر بایوگرافی میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ ’بوڑھی ہیں، بہت بوڑھی لیکن احمق ہرگز نہیں ہیں۔‘ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں اور فطرت سے بھی اپنا تعلق استوار رکھتی ہیں۔ ماریہ کے مطابق انہیں کوئی غم یا فکر لاحق نہیں اور وہ بہت مسرور ہیں۔
Comments are closed.