علیزے سلطان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

46 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے شوبز انڈسٹری میں آنے کی خبروں کی تردید کردی ۔

معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے شوبز انڈسٹری میں آنے کی خبروں پر اپنا ردِعمل دے دیا۔علیزے سلطان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق افواہوں کی تردید کر تے ہوئے شوبز کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔

 

عدالت کی گزشتہ سماعت کے بعد میڈیا نے عدالت کے باہر علیزے سے سوالات کئے جس کے جواب لفظوں میں دینے سے گریز کرتے ہوئے علیزہ مسکراتی ہوئی آگے بڑھ گئیں۔

ایک یوٹیوبر نے علیزے سے سوال کیا کہ آپ کو بھی 3 کروڑ ہرجانے کا نوٹس ملا ہے ا?پ کی نجی معلومات بھی فیروز نے وائرل کر دی ہیں اس پر کیا کہیں گی؟ جس پر علیزے صرف مسکرائیں۔

یوٹیوبر نے شوبز میں قدم رکھنے کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا آپ شوبز جوائن کرنے والی ہیں جس پر علیزے سلطان نے مسکرا کر سر ہلاتے ہوئے اس خبر سے انکار کر دیا۔

ان دنو ں علیزے سلطان سوشل میڈیا پر ’پی آر‘ کے زریعے فیشن برانڈز کے کپڑے زیب تن کرتی نظر آرہی ہیں جس پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اب علیزے شوبز میں قدم رکھنے والی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اداکار فیروز خان نے سابق اہلیہ سمیت کئی شوبز شخصیات کو ہرجانے کا نوٹس بھیجتے ہوئے ان کی نجی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کر دی تھیں جس کے بعد ان کی جانب سے بھی فیروز خان کو نجی معلومات وائرل کرنے پر قانونی نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

Comments are closed.