خواتین کاپیسوں کیلئے مردوں پر انحصار کرنا احمقانہ ہے،تیجسوی پرکاش

45 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی: بھارتی ٹی وی اسٹار تیجسوی پرکاش کا کہنا ہے کہ خواتین کا اپنے پیروں پر کھڑا ہونا بیحد ضروری ہے اور ان کا پیسوں کیلئے مردوں پر انحصار کرنا احمقانہ ہے۔ خواتین کو اپنے مالی معاملات اور سرمایہ کاری کا خود ذمہ دار ہونا چاہیے۔

بھارتی ڈرامے ناگن میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ تیجسوی پرکاش نے خواتین کی خود مختاری پر زور دیتے ہوئے مالی مشوروں کیلئے مردوں پر بھروسہ کرنے والی خواتین کو بیوقوف قرار دیا۔ تیجسوی پرکاش نے کہا کہ خواتین کو اتنا شعور اور خودمختار ہونا چاہیے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک گھر خریدا تھا جس کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ ان کے بوائے فرینڈ کرن کندرا نے انہیں خرید کر دیا ہے جس پر کرن نے تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اداکارہ خود اس گھر کی مالک ہیں۔

تیجسوی نے ان افواہوں پر ردِعمل دیتے ہوئے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میں ایک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ تجارت بھی کرتی ہوں اور بزنس کرنے کے حوالے سے مجھے بہت معلومات بھی حاصل ہیں ‘۔

اداکارہ نے کہا کہ لڑکیوں کو خود مختار ہونا چاہئے لڑکی کو بطور ایک عورت، ایک ماں، ایک بیوی اور ایک بہن آزاد مقام حاصل ہونا چاہیے اگر آپ کا ساتھی کل آپ کو چھوڑ دے تو آپ اپنے باپ یا بھائی کے زیرِ کفالت گھر میں نہیں بلکہ اپنے خود کے گھر میں واپس جانا چاہیے جو آپ کا اپنا بنایا ہوا ہو۔

خیال رہے کہ تیجسوی اور کرن کندرا نے حال ہی میں دبئی میں 2 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا ایک لگڑری اپارٹمنٹ خریدا ہے جو ان دونوں کی مشترکہ ملکیت ہے۔

Comments are closed.