سونم کپور نے ممبئی کی ٹریفک کو اذیت ناک قرار دیدیا

45 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے بھارتی شہر ممبئی کی ٹریفک کو اذیت ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بہت زیادہ تعمیراتی کام اور جگہ جگہ کھدائی نے آلودگی میں اضافہ ہی کیا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے؟۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم کپور کا ممبئی میں سفر کے دوران بْرا دن گزرا جس کا غصہ انہوں نے سوشل میڈیا پر نکالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سونم کپور نے ممبئی کی آلودگی اور ٹریفک کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ” جوہو میں اپنے گھر سے بینڈ سٹینڈ کا سفر کر رہی تھی جس کے لیے مجھے ایک گھنٹے کا وقت لگا، ممبئی میں گاڑی چلانا اذیت ناک ہے “۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ شہر میں بہت زیادہ تعمیراتی کام اور جگہ جگہ کھدائی نے آلودگی میں اضافہ ہی کیا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے؟۔

Comments are closed.