آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستانی لڑکیوں کوہرادیا

45 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

برسبین: آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس طریقہ کے تحت پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کو بارش کے باعث 40 اوورز تک محدود کیا گیا۔

پاکستان ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔ قومی ٹیم کی جانب سے ندا ڈار 59 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
میزبان آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز کا ہدف 29ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔ فوبی لیچ فیلڈ نے 78 رنز اور کپتان میگ لیننگ نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے 18 جنوری کو برسبین میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ون ڈے 21 جنوری کو سڈنی میں ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے شروع ہوگی۔

Comments are closed.