کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں ملتی،عائزہ اعوان

46 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: پاکستانی اداکارہ عائزہ اعوان نے شوبز انڈسٹری میں آنے والی نئی لڑکیوں کو اہم مشورے دیئے ہیں۔کہتی ہیں کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں ملتی۔

ایک انٹرویو میں ماڈل اداکارہ عائزہ اعوان نے کہا کہ انڈسٹری میں آنے والی لڑکیوں کو سب سے پہلے اپنی اپروچ کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں صرف بڑے پروڈکشن ہاوٴسز کے پاس جینوئین کام موجود ہے اور وہ پروفیشنل طریقے سے کام کرتے ہیں۔

عائزہ اعوان نے خبردار کیا کہ انڈسٹری میں داخل ہونے سے قبل لڑکیوں کر ریسرچ کرنی چاہئے کہ کون کون سے ادارے پروفیشنل طریقے سے کام کررہے ہیں اور اْن کو وہیں جاکر کام کرنا چاہئے۔

https://youtu.be/zZ23WjhWZxM

انہوں نے بتایا کہ شوبز پروڈکشن کے نام سے بہت سے ادارے مارکیٹ میں موجود ہیں جو اپنے فائدے کیلئے نئے ٹیلنٹ کا استحصال کرتے ہیں، نئی لڑکیوں کو ان سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

اداکارہ نے مزید مشورہ دیتے ہوئے کہ کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں ملتی بلکہ اسے کیلئے صبر سے کام لینا پڑتا ہے، ابتداء میں چھوٹے کردار ادا کریں اور پھر اچھے کرداروں کا انتظار کریں۔

Comments are closed.