نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرامیچ جیت کرونڈے سیریز اپنے نام کرلی
کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرامیچ جیت کرونڈے سیریز اپنے نام کرلی آخری میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ٹیم میں تبدیلیوں کا تجربہ ناکام ثابت ہوا۔
پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، امام الحق کی جگہ شان مسعود اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔
پاکستان کی طرف سے دیا گیا181 رنز کا ہدف مہمان ٹیم نے با آسانی8 وکٹوں پر پورا کرلیا،گلین فلپس ناقابل شکست63 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 280 رنز بنائے، فخر زمان 101 اور محمد رضوان 77 رنز بناکر نمایاں رہے۔
فخر زمان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ 21 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم 13 گیندوں پر صرف 4 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد فخر زمان اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اسی دوران فخر زمان نے ایک روزہ میچوں میں اپنی 8 ویں سنچری اسکور کی۔
محمد رضوان نے بھی سیریز کی دوسری اور اپنے کیرئیر کی آٹھویں نصف سنچری مکمل کی،فخر زمان 101 اور رضوان 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
حارث سہیل 22،آغا سلمان 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے، ٹم ساؤتھی نے 3 اور لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
کیویزاوپنرز کے درمیان 43 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی،پھر فل ایلن 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان ڈیون کونوے کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 52 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
اس کے علاوہ کپتان ولیم سن نے بھی 53 رنز کی اننگز کھیلی،ڈیرل مچل 31 اور ٹام لیتھم 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اختتامی اوورز میں فلپس نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوائی۔
نیوزی لینڈ نے 281 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور آغا سلمان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔
قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں انجری کے باعث امام الحق کی جگہ نائب کپتان شان مسعود جبکہ نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1613824855077539842?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1613824855077539842%7Ctwgr%5E271e4504bac62ed8cf5c64571082b64dd8e1c61d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FCricket%2F689621
اس موقع پر کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم کوشش ہوگی پاکستان کو جلد آوٴٹ کر کے میچ کے ساتھ سیریز میں کامیابی سمیٹیں۔
تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم میں کپتان بابراعظم، شان مسعود، فخر زمان، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، محمد حسنین اور حارث روٴف.
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مچل پریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساوٴتھی اور لوکی فرگوسن شامل ہیں ۔
Comments are closed.