اداکارہ میشا شفیع کی حجاب کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

54 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

ٹورنٹو: پاکستان کی معروف گلوکار اور اداکارہ میشا شفیع کی حجاب کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔انہوں نے اپنی آمدہ فلم کاایک سنگل شاٹ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیاہے ۔

یہ تصویر اداکارہ کی نئی آنے والی فلم ’مَس ٹیش‘ کی ہے اور اسے میشا شفیع نے خود ہی انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے۔

اداکارہ نے عمران جے خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا ایک سنگل شاٹ اپنے مداحوں کے سامنے پیش کیا ہے جس میں انہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ کے ساتھ اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری فلم کو SXSW نے رواں برس کے ’نیریٹیو فیچر کمپی ٹیشن‘ کیلئے منتخب کیا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CnTdpksszFo/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

میشا شفیع نے اپنی فلم ٹیم کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے بہتر ٹیم نہیں مل سکتی تھی، پھر انہوں نے ٹیم کو مخاطب کیا کہ ’آپ سب شاندار ہو‘۔

میگا کاسٹ پر مشتمل فلم ’مَس ٹیش‘ کو 2023 میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے۔

Comments are closed.