اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت ختم کرنے کا بل منظور کرلیا

53 / 100

فائل:فوٹو

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔جبکہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن احمد طیبی نے بل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت یا رہائش کو منسوخ کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔ اس قانون کے تحت اسرائیل کو کسی بھی فلسطینی کی شہریت منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔

اسرائیل کی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں شہریوں کے حقوق پامال کرنے والے بل کی حمایت میں 71 ارکان نے ووٹ ڈالے جبکہ 9 ارکان نے مخالفت کی۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن احمد طیبی نے کہا بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی بنیادوں سے نسل پرستانہ قانون سازی ہے۔

Comments are closed.