ایلون مسک کی دولت میں 165 ارب ڈالر کی کمی ہوگئی

46 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: دنیا کے سب سے امیر آدمی ایلون مسک کوکاروباری معاملات میں اتنا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکے مالک اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ذاتی دولت میں کمی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ کے مطابق نومبر 2021 سے دسمبر 2022 کے دوران ایلون مسک کی دولت میں 165 ارب ڈالر کی کمی ہوئی تاہم خدشہ ہے کہ ایلون مسک کو ہونے والا مالی نقصان اس کہیں زیادہ ہے۔

ایلون مسک نے گزشتہ برس ٹوئٹرکو 44 ارب ڈالرمیں خریدا تھا جس کے بعد ان کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے شئیرز میں گراوٹ آگئی تھی۔ اس سے قبل ذاتی دولت میں سب سے بڑے نقصان کا ریکارڈ سنہ 2000 میں جاپانی ٹیکنالوجی سرمایہ کار مسایوشی سون کے پاس تھا جنھیں 58.6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

دسمبر میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کی پوزیشن سے محروم ہوگئے تھے۔ ان کی جگہ فرانسیسی لگڑری اشیا کی کمپنی لوئی ووٹون کے چیف ایگزیکٹیو برنارڈ آرنلٹ نے لے لی تھی۔

امریکی بزنس میگزین فوربز کے مطابق ایلون مسک کی دولت 178 ارب ڈالر ہے جبکہ برنارڈ آرنلٹ کی دولت کا اندازہ 188 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔

Comments are closed.