سونیا حسین کو بال کٹوانے کی حامی بھرنے پر پہلے کمرشل میں کتنی تنخواہ ملی تھی ،اداکارہ نے بتادیا

48 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین اس وقت پاکستان کی صف اول کی اداکاراوٴں میں سے ایک ہیں اور وہ زیادہ تر ایسے کرداروں کا انتخاب کرتی ہیں جن میں کوئی بنیادی پیغام موجود ہو۔

سونیا حال ہی میں نئی فلم ٹچ بٹن میں بھی نظر آئیں جس میں انہوں نے فرحان سعید، ایمان علی اور فیروز خان کے ساتھ کام کیا اور خوب داد سمیٹی۔

حال ہی میں ایک مارننگ شو کے دوران سونیا حسین نے اپنے کیرئیر کی شروعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بطور ماڈل پہلے کمرشل کیلئے کتنی تنخواہ ملی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب انہیں پہلا کمرشل ملا اس وقت ان کے بال بہت لمبے تھے ان سے کہا گیا کہ انہیں ایک شاٹ میں لمبے جبکہ دوسرے شاٹ میں بال کٹوا کر چھوٹے کرنے ہوں گے۔

سونیا نے اس کیلئے فوری حامی بھرلی اور بال کٹوا لیے کیونکہ انہیں اس کمرشل کیلئے 1 لاکھ روپے ادا کئے گئے تھے جو اس وقت کی ایک بہت بڑی رقم تھی۔


اداکارہ نے بتایا کہ ان کے گھر والے خاص طور پر ان کے والد چھوٹے بالوں میں انہیں دیکھ کر حیران ہوگئے کیونکہ ان کے والد سونیا کے لمبے بال بہت پسند تھے مگر وہ خوش تھیں کیونکہ ان کیلئے لمبے بال سنبھالنا مشکل ہوتا تھا اور انہیں پہلے کمرشل پر 1 لاکھ روپے کی بڑی رقم ملنے کی بھی بیحد خوشی تھی۔

Comments are closed.