ورزش کرنے والوں کا باقاعدگی سے بادام کھانا انتہائی مفیدقرار

45 / 100

فائل:فوٹو

شمالی کیرولائنا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ورزش کرنے والوں کا باقاعدگی سے بادام کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔اس مطبی آزمائش میں 38 مرد اور 26 خواتین شامل تھیں جن کی عمریں 30 سے 65 برس کے درمیان تھیں۔ یہ افراد وہ تھے جو باقاعدگی سے شدید نوعیت کی ورزش نہیں کرتے تھے۔

فرنٹیئرز ان نیوٹریشن نامی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق یہ بتایا گیا کہ مطالعے میں شریک مرد و خواتین جنہوں نے ایک مہینے تک 57 گرام بادام روزانہ کھائے، ان کے خون میں ورزش کے فوری بعد زیادہ مقدار میں 12,13-dihydroxy-9Z-octadecenoic ایسڈ نامی مفید چکنائی پائی گئی۔

یہ مالیکیول جس کو آکسیلِپِن(آکسیڈائزڈ فیٹ) کہا جاتا ہے لائنولیئک ایسڈ سے بنتا ہے اور اس کے میٹابولک صحت اور توانائی پر مفید اثرات ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مصنف اور شمالی کیرولائنا کی ایپالیشن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ سی نیئمن کا کہنا تھا کہ تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ رضاکار جنہوں نے ہفتے کے آخری دن شدید نوعیت کی ورزش کرنے سے قبل ایک مہینے تک روزانہ 57 گرام بادام کھائے ان کے خون میں ورزش کرنے کے فوری بعد 12,13-DiHOME نامی مفید چکنائی بادام نہ کھانے والوں کی نسبت زیادہ مقدار میں تھی۔

تحقیق کے مطابق ان افراد نے یہ بھی بتایا کہ ان کو بادام نہ کھانے والے افراد کی نسبت ورزش کی تھکان کم محسوس ہوئی اور ان کے پٹھوں کو کم نقصان پہنچا۔

اس مطبی آزمائش میں 38 مرد اور 26 خواتین شامل تھیں جن کی عمریں 30 سے 65 برس کے درمیان تھیں۔ یہ افراد وہ تھے جو باقاعدگی سے شدید نوعیت کی ورزش نہیں کرتے تھے۔

گروپ کے نصف افراد کو بادام کی غذا دی گئی جبکہ دوسرے نصف کو اسی مقدار میں بادام کے بجائے سیریل بار دیا گیا۔

محققین نے غذا دینے سے قبل اور غذا دیے جانے کے چار ہفتوں پر مشتمل دورانیے کے بعد شرکاء کے خون اور پیشاب کے نمونے لیے۔

ہر بار خون کے نمونے لیے جانے کے بعد شرکاء سے ان کی ذہنی کیفیت جاننے کے لیے سوالنامے پْر کرائے گئے جس میں انہوں نے 10-1 تک ریٹ کر کے اپنے پٹھوں کی سوزش کے حوالے سے بھی بتایا۔

پروفیسر نیئمن اور ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ باداموں کی روزانہ کھپت سے میٹابولزم میں تبدیلی ا?تی ہے، ورزش کے سبب ہونے والی سوزش کمی ہوتی ہے اور جسم تیزی سے تھکن دور کرتا ہے۔

Comments are closed.