کولاراڈومیں چور مقفل ٹرک سے9کروڑروپے مالیت کی پانچ شاہکار پینٹنگزچرالے گئے

47 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

کولاراڈو: بولڈر شہر میں ایک مکمل طور پر مقفل ٹرک سے پانچ شاہکار پینٹنگ چوری ہوگئیں جس کی تلاش میں پولیس سرگرداں ہیں۔ مصوری کے ان شاہکار کی قیمت 4 لاکھ ڈالر تھی جو پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ 12 لاکھ روپے بنتی ہے۔

شہری انتظامیہ کے مطابق یہ پیٹنگ 14 دسمبر کی شام سے لے کر صبح تک کے وقت میں چوری ہوئی ہیں۔ ٹرک ڈرائیور اور اس کا معاون عملہ شام کو ایک ہوٹل میں رکا تھا۔ جب صبح وہ ٹرک پر پہنچے تو اس کا مضبوطی سے بند کیا گیا دروازہ اور تالا وغیرہ ٹوٹا ہوا تھا۔ معلوم ہوا کہ اندر رکھی پانچ پینٹنگ اور ان کے ساتھ کچھ اوزار بھی غائب ہیں۔

ٹرانسپورٹ اسٹاف کے مطابق اس خزانے میں امریکی فن کار ارنسٹ مارٹن ہیننگز کی مشہور تخلیق ’لگونا پیبلو‘ بھی موجود تھی۔ اس کے علاوہ جوزف ہنری شارپ کی تخلیق ’ویوز آف ٹاوٴس پیبلو‘ ایلن ڈی کوننگ، جین فرائلیشر اور اینگر ارونگ کوز کا اہم کام بھی شامل تھا۔ ان تصاویر میں لینڈ اسکیپ پینٹنگ بھی شامل تھی۔

تاہم افسران نے یہ نہیں بتایا کہ قیمتی تصاویر کس میوزیئم سے لی گئی تھیں اور کہاں لے جائی جا رہی تھیں۔

Comments are closed.