سعودی عرب کا عازمین حج کی تعداد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

45 / 100

فائل:فوٹو

ریاض: سعودی عرب نے عازمین حج کی تعداد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ حج کی ادائیگی کے لیے اب زیادہ سے زیادہ یا کم سے کم عمر کی کوئی پابندی نہیں ہوگی

سعودی عرب کے وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں کہا کہ رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ عازمین حج کی تعداد پر پابندی کورونا وبا کے باعث عائد کی گئی تھی۔

وزیر حج وعمرہ نے حج کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حج کی ادائیگی کے لیے اب زیادہ سے زیادہ یا کم سے کم عمر کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

گزشتہ سال سعودی حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 65 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ عازمین کوحج ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔ سال 2019 میں 25 لاکھ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

حج ہرسال اسلامی مہینے ذوالحج کی 8 سے 12 تاریخ کے درمیا ن ادا کیا جاتا ہے۔ رواں سال حج 26 جون سے یکم جولائی کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

Comments are closed.