پہلا ایک روزہ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے ہراکردیا

51 / 100

کراچی: پہلا ایک روزہ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے ہراکردیا اورسیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی، پاکستان کےکپتان بابراعظم، فخر زمان اورمحمد رضوان نے نے نصف سنچریاں بنائیں۔

پاکستان نے کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیتا اورمہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی،نیوزی لینڈ نے9 وکٹوں کے نقصانپر دو سو 255 رنز بنائے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1612493598477492225?t=LrYzSbi5UVwkt5qL5En6ZA&s=19

جواب میں پاکستان نے 48.1اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا،رضوان 77 اورسلمان آغا 13 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

عرصہ بعد ٹیم کاحصہ بننے والے فخر زمان نے56اوربابراعظم نے 66 رنز بنائے،حارث سہیل نے32 رنز کی باری کھیلی۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کےلئے256 کا ہدف دے دیا، مہمان ٹیم کی 9 وکٹیں گریں، نسیم شاہ نے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کراچی میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں بابراعظم نے ٹاس جیت کونیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

ایک رن پر ان فارم کانوے کو نسیم شاہ نے صفر پر کلین بولڈ کیا، اس کے بعد پاکستانی باولرز نے کوئی بڑی شراکت قائم نہ ہونے دی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

https://twitter.com/CricWick/status/1612385686304489474?t=VJrOUu8NgpJk4RHw2iz2qQ&s=19

ایلن 29،ویلمیسن 26،ڈیرل مچلز36،ٹام لیتھم 42،فلپ 37، بریسول 43 اور سینٹنر21 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، نسیم شاہ نے5 اوراسامہ میر نے2وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد نواز اورمحمد وسیم کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Comments are closed.