خواتین کی ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری

59 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

 

کراچی: خواتین کی ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔مرکزی کردار بھیتر نامی ایک ہندو عورت ہے جس کی اپنی ہم جنس عورتوں میں دلچسپی دکھائی گئی ہے۔

 

فلم ’بھیتر: اے لو اسٹوری‘ کے ہدایت کار مظہر معین ہیں جبکہ اسے ماہر کمال نے تحریری شکل دی ہے۔

خواتین کی ہم جنس پرستی کے گرد گھومتی فلم کی کاسٹ میں جویریہ عباسی، منال صدیقی، زوہیب بخش اور عثمان چودھری شامل ہیں۔

فلم کا مرکزی کردار بھیتر نامی ایک ہندو عورت ہے جس کی اپنی ہم جنس عورتوں میں دلچسپی دکھائی گئی ہے۔

 

مختصر سے ٹیزر میں دو عورتوں کے درمیان محبت کے منظر کو نہایت بے باکی کے ساتھ فلمایا گیا ہے جو فلم کو ریلیز سے قبل ہی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

Comments are closed.