لڑکیوں کو شادی کب کرنی چاہئے ،صدف کنول نے بتادیا

45 / 100

فائل:فوٹو

 

کراچی: پاکستانی اداکارہ صدف کنول نے شادی کے انتظار میں بیٹھی کنواری لڑکیوں کو نکاح کی درست عمر بتادی ہے۔

 

اداکارہ نے اپنے شوہر اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور زندگی کے مختلف تجربات کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

 

انہوں نے کنواری لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ جب وہ سمجھدار ہوجائیں تو ان کو شادی کرلینی چاہئے۔شادی کے بجائے لڑکیوں کو کچھ اور چیزوں پر غور کرنا چاہئے، لڑکیاں مستقبل کے متعلق نہیں سوچتیں اور ان کے ذہن میں صرف ایک فیشن سے بھرپور شادی کی تقریب کا تصور ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی پڑھائی اور فیملی پر توجہ دینی چاہئے جب ان کی عمر ہو جائے اور کوئی صحیح بندہ مل جائے تو پھر شادی کرلیں۔

 

واضح رہے کہ صدف کنول شادی کے متعلق اپنے خیالات کا بے باکی سے اظہار کرتی ہیں اور انہوں نے ماضی میں یہ بھی کہا تھا کہ عورت کو اپنے شوہر کی عزت کرنی چاہئے اور مرد ہونے کے ناطے شوہر کا مقام اعلیٰ ہوتا ہے۔

Comments are closed.