سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی فروری میں شادی کے بند ھن میں بندھیں گے

45 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی: بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کے درمیان شادی کی شاہانہ تقریب فروری میں منعقد ہوگی۔ شادی کی مرکزی تقریب 6 فروری کو ہوگی۔

انڈین میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ جوڑی کے درمیان شادی کی تقریب کے متعلق تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق 4 اور 5 فروری کو شادی سے قبل کی تقریبات مہدی، ہلدی اور سنگیت منعقد ہوں گی جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 6 فروری کو ہوگی۔

 

شادی کی شاہانہ تقریب جیسلمر پیلس ہوٹل راجھستان میں منعقد ہوگی اور اس کے لئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے۔

تقریب کو محفوظ بنانے کیلئے سیکورٹی اہلکار اور محافظ 3 فروری کو جیسلمر ہوٹل پہنچ جائیں گے۔

Comments are closed.