دوسری اہلیہ کو 5 بار شادی کی پیشکش کی تب جاکروہ رضامند ہوئیں ،صدر جو بائیڈن

46 / 100

فائل:فوٹو

 

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن پہلی بیوی کے کار حادثے میں ہلاکت کے بعد جَل بائیڈن کی محبت میں گرفتار ہوئے اور ایک نہیں دو نہیں بلکہ 5 بار شادی کی پیشکش کی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق خوشگوار انکشافات کیے جو اس سے قبل منظر عام پر نہیں آسکے تھے۔

صدر جوبائیڈن سے جب صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ پہلی نظر میں محبت ہوجانے پر یقین رکھتے ہیں تو انھوں نے برجستہ جواب دیا کہ ”ہاں“ اور میرے ساتھ زندگی میں ایسا دو مرتبہ ہوا ہے۔

امریکی صدر نے خاتون اوّل جل بائیڈن سے ملاقات، دوستی، عشق اور پھر شادی سے متعلق باتیں بھی کیں۔جوبائیڈن نے بتایا کہ پہلی اہلیہ سے بھی محبت کی شادی کی تھی لیکن افسوس کہ وہ 1972 میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

صدر جوبائیڈن نے مزید بتایا کہ میں تنہائی کا شکار اور کافی افسردہ رہتا تھا کہ جَل سے ملاقات ہوئی اور پہلی نظر میں ہی مجھے ان سے پیار ہوگیا اور میں نے ان سے شادی کا فیصلہ کرلیا لیکن یہ بات اْس وقت کہہ سکا۔

امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ پہلی ملاقات سے ہماری شادی ہونے کے درمیان 4 بار پروپوز کیا لیکن یہ نہ مانی اور میں بھی ڈٹا رہا بالآخر پانچویں بار میں انھوں نے ہاں کہہ دیا۔

صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ میرے بیٹوں نے بھی جَل سے شادی کے فیصلے کا نہ صرف خیرمقدم کیا بلکہ میری حوصلہ افزائی بھی کی تھی اور اسی وجہ سے میں 4 بار ناکامی کے باوجود پانچویں شادی کی پیشکش کی ہمت کرسکا تھا۔

Comments are closed.