ماضی میں متعدد ایسے کام کیے جن کی اسلام میں اجازت نہیں،صنم چوہدری

45 / 100

فائل:فوٹو

 

لاہور: اداکارہ صنم چوہدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں متعدد ایسے کام کیے جن کی اسلام میں اجازت نہیں اپنی ماضی میں گزاری زندگی پر پچھتاوا ہے۔

 

ٹی وی کی متعدد ہٹ سیریلز میں کام کرنے والی اداکارہ صنم چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ماضی میں متعدد ایسے کام کیے جن کی اسلام میں اجازت نہیں۔ اپنی پچھلی زندگی پر ندامت ہے۔

 

صنم چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی اپنی گزشتہ زندگی پر نظر ڈالتی ہوں تو اپنی غلطیوں اور گناہوں پر پچھتاوا ہوتا ہے۔ مسلمان ہونے کے باجود میرا طرز زندگی سیکولر تھا۔ اپنی غلطیوں اور گناہوں کے باجود خود پر اللہ تعالیٰ کا کرم اورمہربانیوں پر میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔

 

صنم چوہدری نے کہا کہ مجھے یہ سوچ کر ندامت ہوتی ہے کہ اسلام میں حرام قرار دئیے گئے کاموں پرمجھے برا محسوس نہیں ہوتا تھا۔

Comments are closed.