چین کا کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ ختم کرنے کا اعلان

45 / 100

فائل:فوٹو

بیجنگ: چین نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بیرون ملک کے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی پابندی مارچ 2020 میں عائد کی گئی تھی۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 جنوری سے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی پابندیاں ختم کردی جائیں گے۔

 

خیال رہے کہ چین نے چند ماہ قبل بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی مدت 3 ہفتے سے کم کر کے ایک ہفتہ کردی تھی۔

بیرون ملک کے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی پابندی مارچ 2020 میں عائد کی گئی تھی۔

Comments are closed.