عائشہ عمر نے شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

51 / 100

شادی شدہ مرد سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتیں،عائشہ عمر
فائل:فوٹو

کراچی: معروف ادارکارہ عائشہ عمر نے شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی کہتی ہیں وہ ایک شادی شدہ مرد سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔ شعیب ملک کے ساتھ میرا فوٹو شوٹ ایک سال پرانا تھا لیکن چند میڈیا ہاوٴسز نے ایک سال بعد ہائی لائٹ کیا جیسے وہ حالیہ فوٹوشوٹ ہو ۔

حال ہی میں قومی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرز ا کی علیحدگی کی جھوٹی افواہوں کے پھیلنے کے بعد بھارتی میڈیا نے واویلا مچایا کہ پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کی وجہ سے یہ جوڑی راہیں جدا کر رہی ہے اور شعیب ملک اور عائشہ عمر کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔

تاہم بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے نئے اردو فلکس پروگرام ’دی مرزا ملک شو‘ کے آن ائیر ہونے کے بعد یہ ثابت ہوگیا کہ یہ خوبصورت جوڑی اب بھی ساتھ ہے اور خوش ہے جس کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شعیب ملک سے تعلقات کے حوالے سے سوال کیے جانے پر اداکارہ عائشہ عمر نے واضح کیا کہ ان کے درمیان کوئی غیر ضروری تعلقات نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شعیب ملک کے ساتھ میرا فوٹو شوٹ ایک سال پرانا تھا لیکن چند میڈیا ہاوٴسز نے ایک سال بعد ہائی لائٹ کیا جیسے وہ حالیہ فوٹوشوٹ ہو جس کے بعد وہ ایک پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل فوٹوشوٹ تھا اور اگر وہ ایک شخص سے تعلق میں ہوتیں تو باقاعدہ فوٹوشوٹ کیوں کرواتیں اور اسے آن لائن پوسٹ کیوں کرتیں۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی شدہ لوگوں کے معاملات سے دور رہنا چاہتی ہیں اور کسی بھی شادی شدہ شخص سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔

خیال رہے کہ عائشہ عمر اور شعیب ملک کا بولڈ فوٹوشوٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے ان پر کڑی تنقید بھی کی گئی تھی۔

Comments are closed.