پاک، نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ میچ آج کراچی میں شروع ہوگا، سرفراز احمد کی شمولیت متوقع

53 / 100

کراچی: پاک، نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ میچ آج کراچی میں شروع ہوگا، سرفراز احمد کی شمولیت متوقع، محمد رضوان کی جگہ  کھیلنے کاامکان۔

عبوری سلیکشن کمیٹی کی طرف سے شاہنوازدھانی، امیر حمزہ اور ساجد خان کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کے بعد ان میں سے کسی کو پہلے ٹیسٹ میچ میں موقع دیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش شکست میں کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں کوریسٹ دیئے جانے کاامکان ہے۔

ممکنہ طورپر بابراعظم ، عبداللہ شفیق ، امام الحق ، شاہ مسعوداورسعود شکیل ٹیم کا حصہ ہوں گے،بہترین ڈیبیو کرنے والے ابراراحمد کی شمولیت بھی یقینی ہے۔

امیر حمزہ،حسن علی ، شاہنواز دھانی اور وسیم جونیئر میں سخت مقابلہ ہے جب کہ دوسرے اسپنر کا فیصلہ وکٹ دیکھنے کے بعد میچ سے پہلے متوقع ہے۔

Comments are closed.