ملائیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 23 افراد ہلاک

46 / 100

فائل:فوٹو

کوالا لمپور: ملائیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کئی گھر تباہ ہوگئے اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سے اب تک 23 لاشیں نکالی جاچکی ہیں مزید 10 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے 65 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک علاقے میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں مٹی کا بڑا تودہ مکانات پر گر گیا۔

امدادی کاموں میں 130 سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا۔ تودہ گرنے سے کئی گھر مٹی کا ڈھیر بن گئے جس کے ملبے میں 90 سے زائد افراد دب گئے۔

ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے 62 افراد کو بحفاظت نکال لیا جن میں سے 13 کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جب کہ 23 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ملبے تلے اب بھی 10 افراد دبے ہوئے ہیں۔

لاپتہ 10 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مسلسل اور غیر متوقع بارشوں کے باعث ملائیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

کل رات مسلسل بارشوں اور پہاڑوں سے سے اترنے والے پانی کے باعث ریسکیو آپریشن چار گھنٹے معطل رہا تھا۔

Comments are closed.