بھارتی داکار کی ’میرا دل یہ پکارے‘ گانے پر رقص کرنے والی پاکستانی لڑکی کو شادی کی پیشکش

9 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی: بھارتی ٹی وی اداکار فیضان انصاری نے ’میرا دل یہ پکارے‘ گانے پر ڈانس سے وائرل ہونے والی پاکستانی لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی۔کہتے ہیں لڑکی میرے خوابوں میں بھی آتی ہے میں اسے حق مہر میں 15 لاکھ روپے دوں گا۔

بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹی وی اداکار فیضان انصاری پاکستانی وائرل لڑکی سے شادی کی خواہش کا اظہار کر رہا ہے، فیضان کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان آرہے ہیں اور پاکستانی لڑکی کو یہاں آکر شادی کیلئے راضی کریں گے‘۔

اداکار کا مزید کہنا ہے کہ ’میرا دل یہ پکارے پر ڈانس کرنے والی لڑکی میرے خوابوں میں بھی آتی ہے میں اسے حق مہر میں 15 لاکھ روپے دوں گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کی مطابق فیضان انصاری نے کہا کہ کوئی بھی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے روک نہیں سکتی۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کیلئے بھی اپلائے کردیا ہے اور وہ جلد پاکستان آکر وائرل ہونے والی لڑکی سے شادی کریں گے۔

Comments are closed.