جیکولین فرنینڈس کا نورا فتیحی کی جانب سے ہتک عزت کے کیس میں منہ توڑ جواب دینے کافیصلہ

45 / 100

فائل:فوٹو

 

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے نورا فتیحی کی جانب سے ہتک عزت کے کیس میں سخت مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کہا کہ ہم جوابی مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے اپنے خلاف ساتھی اداکارہ نورا فتیحی کی جانب سے ہتک عزت کا کیس جارحانہ انداز میں لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں منہ توڑ جواب دینے ارادہ کرلیا ہے۔

 

جیکولین فرنینڈس کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم نورا فتیحی کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور نورا فتیحی کے خلاف جوابی مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ نورا فتیحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف 200 کروڑ بھارتی روپے کے ہرجانیکا دعویٰ دائر کیا ہے۔ نورا فتیحی کی جانب سے دائر دعوے میں کہا گیا ہے کہ جیکولین فرنینڈس نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں جھوٹے بیانات دیئے جس میں ان کی بدنیتی شامل تھی۔

 

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی بھارتی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس کی ضمانت منظور کی ہے۔

Comments are closed.