آسٹریلیا میں پولیس مقابلے کے دوران 6 افراد ہلاک

46 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

 

سڈنی: آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے ایک مضافاتی علاقے وائمبیلا میں پولیس مقابلے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اسے انتہائی دل شکن واقعہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو ایک پراپرٹی میں لاپتہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر 4 پولیس افسر وہاں پہنچے تو وہاں موجود مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

 

فائرنگ سے خاتون سمیت 2 نوجوان پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر 58 سالہ پڑوسی بھی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور گھر کا محاصرہ کرلیا۔

 

پولیس اور مسلح ملزمان میں کئی گھنٹے تک شدید جھڑپ ہوئی جس میں ایک حملہ آور خاتون سمیت تینوں مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔

 

ہلاک پولیس افسران کی شناخت 26 سالہ میتھیو آرنلڈ اور 29 سالہ رشل مک کرو کے نام سے ہوئی جبکہ 58 سالہ پڑوسی ایلن ڈائر بھی ہلاک شدگان میں شامل ہے۔

 

ہلاک ہونے والے حملہ آوروں میں لاپتہ شخص سابق اسکول پرنسپل 46 سالہ ناتھانیل ٹرین، اس کا بھائی 47 سالہ گارتھ ٹرین اور 45 سالہ بھابھی اسٹیسی گارتھ ٹرین شامل ہیں۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اسے انتہائی دل شکن واقعہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔

Comments are closed.