مراکش اسپین کو،پرتگال سوئٹزرلینڈ کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

52 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

دوحہ: مراکش اسپین کو،پرتگال سوئٹزرلینڈ کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ،مقررہ وقت تک میچ برابر رہا، اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم برتری حاصل نہ کرسکی۔

اسپین اور مراکش کا پری کوارٹرفائنل ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا،ستتر فیصد بال پوزیشن،آٹھ کارنر، ایک ہزار سے زائد پاسز کی برتری کے باوجود اسپینش پلیئرز مراکش کا دفاع نہ توڑ سکے۔

بات پینلٹی کک تک جا پہنچی،اسپین نے جاپان کے میچ والاایکشن ری پلے دکھایا اور جاپانی کی ہی طرح ایونٹ سے باہر ہوگیا، اسپین کی پہلی کک پول سے ٹکرائی دو کیپرز نے روک دیں۔

مراکش نے تین صفر کے فرق سے پیش قدمی جاری رکھی،مراکش کی بال پوزیشن اور کنٹرول کم رہا مگر دفاع کمال کا تھا، پینلٹی کک کے مرحلہ میں مراکش کے گول کیپر ہیرو بن کرابھرے، دو گول روک لئے۔

فاتح ٹیم حکیمی نے فیصلہ کن گول گیا، بال جال میں گئی اور مراکش کا جشن شروع اور اسپین کے کھلاڑیوں اور تماشایوں کارونادھونا لگ گیا

دوسرے سیمی فائنل میں پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا. 

Comments are closed.