خیبر پختونخوا نے پاکستان کپ جیت لیا، بلوچستان کو9رنز سے شکست
راولپنڈی( زمینی حقائق)پاکستان کپ 2019کا ٹائٹل خیبر پختونخواکی ٹیم نے جیت لیا ، فائنل میں بلوچستان کی ٹیم کوایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد9رنزسے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم کے کپتان سلیمان بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔خیبر پختونخوا کی ٹیم نے مقررہ50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 307رنز بنائے۔
کے پی کی پہلی وکٹ تین سکور پر گری جب سلیمان بٹ دو رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،عابد علی اور محمد سعد نے دوسری وکٹ کی پارٹنر شپ میں 136رنز بنائے۔
عابد علی نے 119گیندوں پر 12چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے132رنز بنائے،محمد سعد نے 51،زوہیب خان 27، سہیل خان نے آوٹ ہوئے بغیر45اور وہاب ریاض نے22رنز بنائے۔
بلوچستان کی طرف سے علی عمران نے 48رنز کے عوض3،حارث روف نے دو جبکہ عماد بٹ اور عمر خان نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
خیبر پختونخوا کی ٹیم نے اپنے 100رنز17.4اوورز میں،200رنز38.1اوورز میں جبکہ 300رنز 49.4اوورز میں مکمل کیئے۔جواب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں پر298رنز بنا سکی۔
بلوچستان کی پہلی وکٹ 35رنز پر گری جب ذیشان اشرف16رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،اویس ضیاء نے 83رنز،اسد شفیق نے48،فواد عالم نے 48،علی عمران نے 27اور عمر اکمل نے 23رنز بنائے۔
خیبر پختونخوا کی طرف سے سہیل خان نے 75رنز کے عوض 3، عمید آصف نے دو،وہاب ریاض،زوہیب خان اور محمد عرفان جونیئر نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
سہیل خان کو آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔۔خیبر پختونخوافاتح ٹیم کو ونر ٹرافی اور 20لاکھ روپے کیش پرائز جبکہ بلوچستان کی ٹیم کو رنر اپ ٹرافی اور10لاکھ کیش پرائز دیاگیا ۔
ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا ایوارڈعمر اکمل کو،بہترین باولر کا ایوارڈوہاب ریاض و عماد بٹ کو جبکہ بہترین آل راونڈر کا ایوارڈ حماد اعظم کو دیا گیا۔انہیں سونیئر اور 25,25ہزار روپے کیش پرائز دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جی ایم ڈومیسٹک ہارون الرشید مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔
Comments are closed.