پنڈی ٹیسٹ، پاکستان کے499رنز7آوٹ، عبداللہ، امام اور بابراعظم کی سنچریاں
راولپنڈی: پنڈی ٹیسٹ، پاکستان کے499رنز7آوٹ، عبداللہ، امام اور بابراعظم کی سنچریاں،پنڈی کی وکٹ باولرز کا قبرستان ثابت ہوئی،تیسرے دن تک سات سنچریاں بن گئیں۔
پہلے انگلینڈ نے رنز کا پہاڑ کھڑا کیا،جواب میں پاکستان نے بھی رنز کے انبار لگادیئے، انگلینڈکی 4سنچریوں کے جواب میں امام الحق، عبداللہ شفیق اور بابراعظم نے سنچریاں جڑ دیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے181 رنز سے آغاز کیا، پہلی وکٹ 225 پر گری عبداللہ شفیق 114 رنز بنا کرآوٹ ہوئے ، 245پر امام 121 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
کپتان بابراعظم نے بھی رنز کی پیاس بجھائی، وہ 136رنز بنا کرآوٹ ہوئے، جیکس نے سنچری میکر عبد اللہ شفیق کے بعد بابراعظم کو بھی میدان بدر کیا۔
اظہرعلی 27،سعود شکیل 35، رضوان29، نسیم شاہ 15 رنزبنا کر آوٹ ہوئے، مہمان ٹیم کےویل جیکس نے 3،جیک لیک 2،اینڈرسن اور رابنسن نے 1،1وکٹ حاصل کی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1598978354899652608?t=rkNKsLDm1utKnYOPN3NbzQ&s=19
تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آغازسلمان 10 اور زاہد محمود ایک رنز پر ناٹ تھےاور پاکستان کے 499رنز کے باوجود158رنز کا خسارہ باقی ہے۔
پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی اوپنرزکا انگلینڈ کو بھرپورجواب، بغیر نقصان181 رنز، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنا لئے ہیں۔
انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کےدوسرے دن کا آغاز مہمان ٹیم نے 506 رنز اور 4 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ بیٹنگ سے کیا۔ بین سٹوکس 41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کےبعد ہیری بروک کی وکٹ گری انھوں نے 153 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور19 چوکے شامل تھے ، ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ نے دوسرے دن 26 اوورز میں 151 رنز ہی بنا پائی اور انکے سارے کھلاڑی آؤٹ ہو گئے،پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3، محمد علی نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی اوپنرزنے پہاڑ جیسے ٹوٹل پر دباو میں آنے کی بجائے منہ توڑ جواب دیا اور کھیل کے اختتام پر 51 اوورز میں 181 رنزبنائے، جس میں امام الحق نے90 اور عبداللہ شفیق نے 89 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آوٹ واپس آئے۔
اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔
پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے بعد میں اولی پوپ نے بھی سنچری بنائی اور 108 رنز کی اننگز کھیلی، جو روٹ نے 23 رنز بنائے۔
کپتان بین اسٹوکس 34 اور ہیری پروک 101 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے ۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہیں۔
انگلینڈ کے اسکواڈ کے نمائندگی کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن کر رہے ہیں۔
Comments are closed.