خواجہ آصف نے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہونے کی تصدیق کر دی

54 / 100

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہونے کی تصدیق کر دی، یہ تصدیق انھوں نے رات گئے ایک ٹویٹ کے ذریعے کی ہے.

اس سے قبل خواجہ آصف نے میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد سمری وزیراعظم آفس کو ملنے کی تردید کی تھی ، اور کہا تھا کہ جب سمری کا وقت ہوا وصولی ہو گی.

اس سے قبل دو دن پہلے بھی جب نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو ملنے کی خبریں چلی تھیں تو خواجہ آصف نے ہی تردید کی تھی.

ذرائع کے مطابق مطابق دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا دورہ ترکیہ ملتوی کر دیا ہے کیونکہ ان دنوں میں اہم تعیناتی کا عمل مکمل ہونا ہے.

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی سمری ملنے کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ جب سمری ملی تو بتا دیا جائے گا. 

Comments are closed.