کون جیتے گا ورلڈ کپ؟ پاکستان، انگلینڈ یا بارش! انتظار، انتظار انتظار
آج ہوگا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 فائنل
فوٹو : فائل
میلبرن: کون جیتے گا ورلڈ کپ؟ پاکستان، انگلینڈ یا بارش! انتظار، انتظار انتظار ، ایسا بھی ممکن ہے فیصلہ پویلین میں ہو اور گراونڈ کے کنارے مختصر تقریب میں ٹرافی دونوں کپتان تھام کر بڑے ایونٹ کاپھیکا سا اختتام کر دیں.
دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پہ لگی ہیں جہاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی 20 ورلڈ کپ میگا ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔
فائنل سے قبل جہاں پاکستانیوں نے میلبرن کو قومی پرچم کے رنگوں سے بھر دیا، دنیا کے مختلف ممالک سے فائنل دیکھنے آسٹریلیا پہنچنے والے پاکستانی پرچوش ہیں.
ایک طرف ہائی وولٹیج میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاری کرلی ہے اور دوسری جانب بارش رات گئے تک جوبن دکھاتی رہی ہے اور موسم خرابی کی خبر نے فائنل کا مزہ کرکرا کر رکھا ہے.
فائنل سے قبل ایک بیان میں برطانوی کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے سخت حریف کیخلاف کل نیا آغاز کریں گے،ان کا کہنا تھا پاکستان کی اچھی باولنگ کے سامنا کیلئے اچھی بیٹنگ لائن موجود ہے.
پاکستانی کپتان بابر 100 فیصد پرفارمنس دینے کو تیار ہیں، ورلڈکپ کے پہلے دو میچز کے بعد پاکستان ٹیم کے سامنے جو بھی ٹیم آئی شکست سے دوچار ہوئی.
مقامی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے کے باوجود میلبرن کی سڑکوں پر میچ سے قبل جشن کا سماں ہے، کرکٹ کے دیوانوں نے ہفتے کو ہی اسٹیڈیم میں ڈیرے ڈال لیے، پاکستانیوں کا جوش عروج پر پہنچ گیا.
https://twitter.com/zeeem_2139/status/1591478791087730691?t=JljJcWB7E9bamD1FIEqzWA&s=19
نوے ہزار سے زیادہ گنجائش والے میلبرن کرکٹ گراونڈ میں جاری ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہونے جارہاہے، سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی.
انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہراکر فائنل میں جگہ بنائی ہے،دونوں ممالک کے شائقین کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں کرکٹ کے شیدائیوں کو فائنل مقابلے کا انتظارہے۔
تاہم بارش نے میچ کا مزہ کرکرا کردیااور بڑے مقابلے پر غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں،بارش کے باعث میچ 10، 10 اوورز تک محدود بھی ہوسکتا ہے.
میچ دوسرے دن پر بھی جاسکتاہے اور یہ امکان بھی موجود ہے کہ دونوں کپتان ایک ہی ٹرافی تھام لیں اور آدھی آدھی مدت تقسیم ہو جائے۔
Comments are closed.