بلی پالنے کے شوقین افراد کیلئے منفرد بیڈ شیٹ اور کمبل متعارف

50 / 100

فائل:فوٹو

بلیاں پالتو جانوروں کی فہرست میں سب سے مقبول ترین جانور ہے۔ ہم میں سے کئی افراد بلیاں پالنے کے شوقین ہوتے ہیں یا انہیں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ اب بلی پالنے کے شوقین افراد کیلئے منفرد بیڈ شیٹ اور کمبل متعارف کردیاگیاہے ۔

جاپان میں کپڑے اور گھریلو اشیاء بنانے والی کمپنی نے حیرت انگیز بیڈ لینن ”بستر پر بچھائی جانے والی چادر“ اور بلینکٹ ”کمبل“متعارف کرایا ہے جو کہ استعمال کرنے سے بالکل بلی کے ملائم بالوں جیسا احساس ہوتا ہے۔

بلی پالنے کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ صرف 10 منٹ اپنی پالتو بلی کے ساتھ گزارنے سے ذہنی دباؤ (اسٹریس ہارمونز) میں کمی آتی ہے۔

یہ بات آپ کو کوئی بھی بلی سے محبت کرنے والا بتا سکتا ہے کہ یہ تجربہ کس قدر ذہنی سکون فراہم کرتا ہے لیکن وہ لوگ جو کرائے کے اپارٹمنٹ میں ہوں جہاں بلی پالنے کی اجازت نہ ہو یا پھر جنہیں بلی سے الرجی ہو، تو پھر وہ کس طرح ریلیکس ہوں۔

انہی افراد کے لئے نیکو فیل (کیٹ فیل) بیڈ شیٹس اور بلینکٹس تیار کئے گئے ہیں تاکہ وہ بلی کی قربت ان پروڈکٹس میں محسوس کر کے ذہنی دباؤ کم کر سکیں۔

بلیوں کی اوسط عمر 13 سے 17 سال ہوتی ہے مگر اکثر بلیاں 20 سال کی عمر تک پہنچ جاتی ہیں۔بلیاں عموماً بہت حساس ہوتی ہیں ۔اس لئے اگر آپ نے بلیاں پال رکھی ہیں تو ان کاخاص خیال رکھنے کااہتمام کیاجائے ۔اور اس ضمن میں یہ بات یاد رکھیں کہ دو بلیاں آپس میں کبھی بھی میاوٴں کر کے بات نہیں کرتیں۔ تو جب بھی آپ کی بلی میاوٴں کرے، جان لیں کہ وہ آپ سے مخاطب ہے۔پالتو بلیوں کو باقاعدگی سے ڈاکٹر کے پاس لے جا کر ان کی ضروری ویکسینیشنز بھی کرواتے رہیں۔بلیوں کو پیاس بھی بہت لگتی ہے لہٰذا ان کے لیے ہر وقت ایسی جگہ پانی رکھیں جہاں وہ باآسانی پہنچ سکیں۔

اگر آپ کے گھر میں بلی کے علاوہ دوسرے پالتو جانور بھی ہیں تو تمام جانوروں کو ایک دوسرے سے متعارف کروائیں تاکہ وہ ایک دوسرے کے دوست بنیں۔اور ہاں بلیوں کو انسانی لمس بے حد پسند ہوتا ہے چنانچہ اسے اپنے ساتھ لپٹا کر بٹھائیں اور سلائیں۔ یہ نہ صرف ا?پ کی بلی کو خوش کرے گا بلکہ اپ کو ڈپریشن سے بھی نجات دلائے گا۔

Comments are closed.