عمران خان پر حملہ نا قابل قبول ہے،کینیڈین وزیراعظم

45 / 100

فائل:فوٹو

ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ نا قابل قبول ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ نا قابل قبول ہے، اس تشدد میں شدید مذمت کرتا ہوں۔

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی معاشرے، جمہوریت اور سیاست میں اس کی کوئی جگہ نہیں، عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

Comments are closed.