عمران خان پر گوجرانوالہ میں حملہ، کپتان اور فیصل جاوید سمیت متعدد افراد زخمی
فائل:فوٹو
عمران خان پر گوجرانوالہ میں حملہ، کپتان اور فیصل جاوید سمیت متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، فواد چوہدری نے عمران خان کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے.
عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔فائرنگ کے بعد کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی محفوظ ہیں تاہم انھیں ٹانگ پر گولیاں لگی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور سینٹر فیصل جاوید شدید زخمی ہیں، ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع ہے، احمد چٹھہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں.
https://twitter.com/rSajii/status/1588134782248140802?t=0-sFRRvLpuS2W18MPAkcQQ&s=19
پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی ہے، دو افراد نے فائرنگ کی جنھیں پکڑنے کی کوشش میں ایک شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان کا کنٹینر اللہ والا چوک میں موجود تھا بعد میں عمران خان سمیت دیگر زخمیوں کو اسپتال کی طرف لے جایا گیا.
نمائندہ جیونیوز کے مطابق فائرنگ کے وقت علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
Comments are closed.