ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل انجری کا شکار فخر زمان کامتبادل مل گیا

46 / 100

فائل:فوٹو

سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل انجری کا شکار ہونے والے قومی کرکٹر فخر زمان کی جگہ نوجوان بیٹر محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو متبادل کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دی۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے، ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہیں، انہیں نیدر لینڈز کے خلاف میچ کھلا کر رسک لیا تھا۔

ٹیم منجمنٹ نے فخر زمان کی جگہ حارث کو متبادل کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا تھا جس کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو خط لکھا گیا تھا۔ جس میں وسیم خان، کرس ٹیٹلی، پیٹر روچ، شین ڈوئل، شان پولاک اور ایان بشپ شامل ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم آج جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اْترے گی، جیت صورت میں قومی ٹیم دو قیمتی پوائنٹس کی حقدار ٹھہرے گی البتہ شکست کے ساتھ پاکستان کا ورلڈکپ کے سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

Comments are closed.