پاکستان کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقہ 67 پر 4، بارش جاری
سڈنی : پاکستان کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقہ 67 پر 4، بارش جاری، میچ رکا ہوا ہے تاہم جاری نہ رہ سکا تو ڈک لوئس کے تحت پاکستان 16 رنز سے جیت جائے گا.
جنوبی افریقہ کے ڈی کوک صفر پر شاہین کی بال پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ ہوئے، رئیلی روسو کو تھرڈ مین پر نسیم شاہ نے شاہین آفریدی کی بال پر کیچ کیا.
اس کے بعد کپتان بوما اورےمارکرم کے درمیان 49 رنز کی تیز شراکت ہوئی، بوما 19 بالز پر 36 رنز پر شاداب کی بال پر رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ اسی اوور میں مارکرم کو بھی شاداب نے کلین بولڈ کر دیا.
https://twitter.com/ICC/status/1588125280035639302?t=I3d8YpolRScBk6HmeHFkJQ&s=19
بارش کے باعث جب میچ روکا گیا تو جنوبی افریقہ نے 9 اوورز میں 69 رنز بنائے تھے اور 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، کلاسن اور سٹبز 2،2 رنز پر کھیل رہے ہیں.
اس سے قبل ٹاس جیت کر پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی 186 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری تھی کہ بارش شروع ہو گئی، اس دوران شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی رائیلی روسو اور کوئنٹن ڈی کوک کو آؤٹ کیا اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو فیلڈنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے، ٹیم کا اسکور یہاں تک پہنچانے میں شاداب خان، افتخار احمد، محمد حارث اور محمد نواز نے کلیدی کردار ادا کیا۔
اننگز کے آغاز پر ہی محمد رضوان نے چوکا مارا اور 4 رنز بناکر وین پرنیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے، اس کے بعدمحمد حارث نے 11 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم 6 ، شان مسعود 2 اور محمد نواز 28 رنز بناکر پویلین لوٹے، ٹیم کا اسکور افتخار احمد اور شاداب خان نے سنبھالا، دونوں نے بالترتیب 51 اور 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
وسیم جونئیر صفر، حارث 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ نسیم شاہ 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، جنوبی افریقا کے خلاف فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت نائب کپتان شاداب خان،محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث،محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔
Comments are closed.