سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے بابراعظم کی ”خودغرضی“ پر سوالات اٹھا دئیے

10 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

دہلی: سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے بھی بابراعظم کوخودغرض کپتان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ میری رائے میں سب سے پہلے آپ کو اپنے بجائے ٹیم کو دیکھنا چاہیے۔

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے بابراعظم کی ”خودغرضی“ پر سوالات اٹھا دئیے، ان کا خیال ہے کہ نیدرلینڈز سے میچ میں پاکستانی اننگز کی شروعات بابر کی جگہ فخرزمان کو کرنی چاہیے تھی۔

گمبھیر نے بابر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میری رائے میں سب سے پہلے آپ کو اپنے بجائے ٹیم کو دیکھنا چاہیے، اگر کچھ بھی پلان کے مطابق نہیں چل رہا تھا تو نیدرلینڈز سے میچ میں فخر کو بطور اوپنر بھیجنا چاہیے تھا، اسے خودغرضی کہا جاتا ہے، بطور کپتان ایسا کرنا آپ کے لئے آسان ہوتا ہے۔

ان کاکہناتھا کہ بابر اور رضوان بطور اوپنر کھیل کر کئی ریکارڈز بناسکتے ہیں لیکن اگر کپتان کی حیثیت سے پہلے آپ کو ٹیم کا سوچنا چاہیے۔

Comments are closed.