نیدر لینڈز کے خلاف دفاعی حکمت عملی کے تحت جیت پر شائقین کرکٹ کی قومی کھلاڑیوں پرتنقید

45 / 100

فوٹو:ٹویٹر

پرتھ: نیدر لینڈز کے خلاف دفاعی حکمت عملی کے تحت جیت درج کرنے پر شائقین کرکٹ قومی کھلاڑیوں کی تکنیک کوشدید تنقید کانشانہ بنارہے ہیں ۔

قومی ٹیم ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدوں کے لیے نیٹ ریٹ اور دوسری ٹیموں کی ہار جیت پر انحصار کررہی ہے لیکن نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں محض 92 رنز کے ہدف کا تعاقب پاکستان نے 13.5 اوورز میں حاصل کیا، جس کے باعث نیٹ ریٹ زیادہ اوپر نہ ا?سکا۔

قومی ٹیم کے بالرز نے ہالینڈ کی ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 91 رنز تک محدود رکھا تاہم ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم جلد وکٹ گنوا بیٹھے بعدازاں شان مسعود نے بھی 16 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔

رضوان نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تاہم دیگر بیٹرز ناکام رہے، پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا جس پر شائقین کرکٹ نالاں نظر آئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کسی بھی موقع پر اپنے کو بڑھاتا نظر نہیں آیا، قومی ٹیم اپنا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرستی تھی اور ہدف 10 اوورز میں حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی لیکن یہ ان کے ذہن میں نہیں تھا۔ یہاں تک کہ بلے بازوں نے بھی تیز کرنے کی کوشش نہیں کی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اگرچہ پاکستان نے میچ جیت لیا لیکن شائقین ان کی کارکردگی سے کافی ناخوش ہیں کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ اس ہدف کو تیزی سے حاصل کر کے ان کے نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنایا جائے۔

Comments are closed.