زمبابوے سے اپ سیٹ شکست ، شاداب خان رو پڑے

45 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

پرتھ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے سے شکست کے بعد کرکٹر شاداب خان جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے  رو پڑے تھے۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر نہ صرف مداح جذباتی ہوئے بلکہ ٹیم کے اہم رکن شاداب خان بھی رو پڑے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹر شاداب خان ہاتھوں میں چہرہ چھپائے زمین پر بیٹھے رو رہے ہیں۔ ان کو ٹیم کے ایک ساتھی آ کر تسلی دیتے ہیں اورسمجھاتے ہیں۔ شاداب خان کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

https://twitter.com/TeamRizwan_/status/1585870640820944896?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1585870640820944896%7Ctwgr%5Ec592baf1274799ad48dc4273e9c91eeda024a4a8%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2393359%2F16

صارفین نے شاداب خان کو ہمت سے کام لینے اور اچھا پرفارم کرنے کے مشورے دئیے۔

Comments are closed.