پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان پائیدار ترقیاتی تعاون کا پانچ سالہ معاہدہ

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان پائیدار ترقیاتی تعاون کا پانچ سالہ معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان پائیدار ترقیاتی تعاون کے فریم ورک کا پانچ سالہ معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کا نفاذ جنوری 2023ء سے دسمبر 2027ء تک کیا جائے گا۔

اس معاہدے کے تحت فریقین بنیادی سماجی خدمات، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے، موسمیاتی تبدیلی،ماحولیات، پائیدار جامع اقتصادی ترقی، مہذب کاموں اور گورننس میں بہتری لانے کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے جبکہ اقوام متحدہ کی نمائندگی ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس نے کی۔

سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن کاظم نیاز نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز)کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت ، سیلاب کی امداد اور بچاؤکی کوششوں کے دوران مسلسل مدد پرعالمی ادارے کا شکر گزار ہے۔

Comments are closed.