شرمین عبید کو بالی ووڈ کی ایک آنے والی فلم کی ہدایتکاری کی پیشکش

54 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کی معروف ہدایتکارہ شرمین عبید کو بالی ووڈ کی ایک آنے والی فلم کی ہدایتکاری کی پیشکش کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید حال ہی میں "مس مارول” کی بھی ہدایتکاری کر چکی ہیں جس کے بعد اب انہیں ہالی ووڈ سے ایک اور فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔

شرمین عبید چنائے سے ہالی ووڈ کی نئی سٹار وار فلم کی ہدایت کاری کیلئے رابطہ کیا گیا ہے، فلم ابھی تحریری مراحل میں ہے، اس فلم کے رائٹر ڈیمن لنڈلوف فلم کیلئے ایسا ہدایت کار چاہتے تھے جو سکرپٹ کو ماڈرن ٹچ دے سکے۔

یاد رہے کہ اس فلم کو 2019ء کی اسٹار وار فلمThe Rise of Skywalker کے بعد بڑی سکرین کیلئے پہلی بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے۔

تاہم مذکورہ فلم کب ریلیز ہوگی اور اس میں کونسے کردار شامل کئے جائیں گے اس حوالے سے ابھی کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

Comments are closed.