چارلس ڈارون کے قلمی نسخے کی فروخت آئندہ ماہ 8 لاکھ ڈالرز میں متوقع

46 / 100

فائل:فوٹو

لندن: مشہور برطانوی سائنس دان چارلس ڈارون کا لکھا انتہائی نایاب قلمی نسخے کی فروخت آئندہ ماہ 8 لاکھ ڈالرز میں متوقع ہے۔

یہ دستاویز میں ڈارون کے شہرہ آفاق کتاب ’اورِجن ااف اسپیشیز‘ کے خلاصے پر مبنی ہے۔ چارلس ڈارون کی یہ کتاب ارتقائی حیاتیات کی بنیاد سمجھی جاتی ہے۔

چارلس ڈارون نے یہ خلاصہ اپنی کتاب کے تیسرے ایڈیشن کے چھپنے کے چار سال بعد 1865 میں ایک میگزین کے ایڈیٹر ہرمن کِنڈٹ کو بھیجا تھا۔

دستاویز میں لکھا ہے ’میں نے ان تمام اہم باتوں کا خلاصہ کیا ہے جنہوں نے مجھے باور کروایا کہ جاندار تحفظ یا فطری انتخاب کے سبب ہونے والی معمولی تبدیلیوں کے ساتھ ارتقاء کے مرحلے سے گزرے ہیں۔

دستاویز کو نایاب قرار دینے والے سْوتھ بائز آکشن ہاوٴس کا کہنا تھا کہ پہلے اس دستاویز کو کتاب کے تیسرے ایڈیشن کا ایک ورق سمجھا جاتا تھا لیکن بعد ازاں اس کی شناخت کِنڈٹ کو بھیجے گئے رقے کے طور پر ہوئی۔

یہ دستاویز 25 نومبر سے 9 دسمبر تک جاری رہنے والی نیلامی میں فروخت کی جائے گی۔ سْوتھ بائیز نے اس نیلامی کو 19 ویں صدی کی سائنس اور ثقافت سے منسوب کرتے ہوئے اس کا نام ’ایج آف ونڈر‘ رکھا ہے۔

Comments are closed.