کرکٹرعمر اکمل طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل
فوٹو:ٹویٹر
لاہور: کرکٹرعمر اکمل طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمر اکمل نے اپنی تصویر شیئرکی جس میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔عمر اکمل نے تصویر کیساتھ پیغام میں صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تاہم اپنی بیماری کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
https://twitter.com/Umar96Akmal/status/1584246388413853696?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1584246388413853696%7Ctwgr%5Eff01290a3b5af06d2cbb024857cdf1ee17a4a6ea%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2390831%2F16
سوشل میڈیا صارفین اور عمر اکمل کے فینز نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ عمراکمل نے قومی ٹیم کی جانب سے آخری ایک روزہ میچ 2019 میں اسٹریلیا کے خلاف دبئی میں جبکہ آخری ٹی 20 لاہور میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔
Comments are closed.