محمد بن سلمان کی طبیعت ناساز،عرب لیگ اجلاس میں شرکت سے معذرت

45 / 100

فائل:فوٹو

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ڈاکٹروں کے مشورے پر الجزائر میں آئندہ ماہ ہونے والی عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الجزائر کے صدر عبدالمجید ٹیبوون سے ٹیلی فونک گفتگو میں یکم نومبر کو ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔

سعودی میڈیا کے کہنا ہے کہ 37 سالہ محمد بن سلمان کو ان کے معالجین نے سفر کرنے سے منع کیا ہے جس کے باعث وہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈاکٹرز نے یہ مشورہ کس وجہ سے دیا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ الجزائر کے صدر نے ولی عہد سے ان کی صحت اور تن درستی کے لیے نیک تمناو?ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صورت حال کی نزاکت کو سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب الجزیرہ ٹی وی کے نمائندے نے ولی عہد محمد بن سلمان کی طبیعت کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ عرب لیگ کی بنیاد 1945 میں رکھی گئی تھی جس میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا سمیت 22 ممالک کی نمائندگی ہے۔ شام کی رکنیت طویل عرصے سے جاری جنگ کے باعث معطل کر دی گئی تھی۔

Comments are closed.